گلگت بلتستان

ٹیکسز نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال، مارکیٹیں بند، ٹریفک کم

گلگت (فرمان کریم) گلگت بلتستان میں آج انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، سروسز ٹیکس اور وودہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسسز کے خلاف پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے. ہڑتال کی کال اینٹی ٹیکس موومنٹ جی بی نے دی ہے جس میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہعلاقے کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیمیں اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور دیگر مختلف تںظیمیں شامل ہیں.

ہڑتال کی وجہ سے آج گلگت شہر میں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ شہر اور مضافات کے علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن رہی، اورتمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز، دکانیں اور بازار بند ہیں. ہڑتال کی وجہ سے گلگت میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے.

اینٹی ٹیکس موومنٹ میں گلگت بلتستان کی ایک درجن سے زائد سیاسی جماعتیں اور تاجر و ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز شامل ہیں. ہڑتال کی وجہ سے آج گلگت شہر میں کیبل آپریٹرز نے بھی نشریات بند کر دی ہیں۔ ہڑتال کی خلاف ورزی کرتے ہوے اندرون شہر چلنے والی سوزوکیوں نے ٹرانسپورٹ جاری رکھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق اینٹی ٹیکس موومنٹ کے بعض عہدیداروں نے سوزوکی ٹرانسپورٹ سروس زبردستی بند کردی۔

ہنزہ سے اکرام نجمی کی رپورٹ: گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں بھی دو ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے خلاف شٹر ڈاوٗن اور پہیہ جام ہڑتا ل جاری ہے، تجارتی مراکز علی آباد اور کریم آباد سمیت ہنزہ کے تمام دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز اور مارکٹیں بند ہیں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں ویران دکھائی دے رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شخص شیر باز علی خان کا کہنا تھا کہ حقوق کے بغیر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے اور ہم ہڑتال کے کال دینے والوں کے ساتھ ہیں ہم حکومت کو اس ہڑتال کے زریعے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اور گلگت بلتستان کے عوام اس ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں۔
اس موقعے پر ایک مقامی کاروباری کا کہنا تھا کہ ہم نے بینکوں سے قرضے لیے ہیں اور ان قرضوں پر بھی ٹیکس کا نفاذ ظلم ہیں ہمارے یہاں نہ بجلی ہے اور نہ صاف پینے کے پانی ہم حقوق سے محروم ہیں اور اس کے باوجود ٹیکس لینا کہاں کا انصاف ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انٹی ٹیکس مومنٹ نے پہیہ جام اور شٹر ڈاوٗن ہڑتال کی کال دی تھی جس کی حمایت میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آج کاروباری حضرات ،ٹرانسپورٹرزنے اپنے کاروبار بند رکھے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button