دیامر امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، ضلع بھر سے بیس سے زائد ٹیمیں شریک ہوئیں

دیامر امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، ضلع بھر سے بیس سے زائد ٹیمیں شریک ہوئیں

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر میں اپنی مدد آپکے تحت کرکٹ شائقین نے دیامر امن کرکٹ ٹورنامنٹ 2016 کا انعقاد کر دیا۔ائیر پورٹ میں منعقدہ اس ایونٹ میں ضلع بھر کی بیس سے زائد کرکٹ ٹیمیں شریک ہیں۔ایونٹ کیافتتاحی میچ میں ڈائمنڈ کلب اور ہڈر کلب کے مابین مقابلہ ہوا جس میں ڈائمنڈ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 112رنز سکور کئے۔ہڈر کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا،اور کامیابی سمیٹ لی۔اس میچ کے مین آف دی میچ سیراحمد قرار پائے۔میچ کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔جنہوں نے اہم ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایونٹ کے منتظمین ٹی کے لائن کلب اور سی سی الیون کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔ 0

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔