تعلیم

گلگت، اساتذہ کی تربیت کے لئے دو ہفتوں پر محیط ورکشاپ اختتام پزیر

گلگت(خبرنگارخصوصی) سنٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام دو ہفتہ کی اساتذہ کی تربیت کا ورکشاپ اتوارکے روز مقامی ہوٹل میں اختتام پزیر ہو گیا جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اورچترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔دو ہفتوں پر محیط ورکشاپ میں ٹرینرز نے اساتذہ پڑھانے کے جدید طریقوں سے آشنا کیا اورمختلف سرگرمیوں کے ذریعے کلاس کے ماحول کو بہتر بنانے کی تربیت کی دی گئی۔ورکشاپ میں اساتذہ کو کلاس روم میں سرگرمیوں کے ذریعے بچوں سکھانے،کلاس روم سے قبل لیکچر کی تیاری ،ہوم ورک چیک کرنے کے طریقے اور بچوں کے مسائل حل کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔ورکشاپ کے اختتام پر شکائے ورکشاپ میں ادارے کی طرف سے سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔اساتذہ نے ادارے کی طرف سے ٹریننگ کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ گلگت بلتستان و چترال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سعید اللہ بیگ نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا مطلب دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ اساتذہ اپنے اپنے سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے کردارادا کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سلطان احمد نے کہا کہ ہر دن انسان کے سیکھنے کے لیے نیا دن ہوتا ہے اور انسان نیا کچھ سیکھتا ہے۔اساتذہ کی سیکھنے کی صلاحیت ابھی شروع ہوئی ہیں آپ تربیت یافتہ ہیں اور اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی پڑھانے کے جدید طریقوں سے آگاہ کرے تاکہ ہم ایک پڑھا لکھا معاشرہ بنانے میں کامیاب ہوں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button