متفرق

ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کی حفاظت اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کرلیا

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) چھوٹی سی غلطی کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ قبل از وقت اس کا حل ڈھنڈے ، ہوٹل کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے مالکان سیکورٹی انتظامات کے علاوہ سی سی کیمرہ ، ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین کی باقاعدہ فہرست جمع کروانے  کے علاوہ ہوٹل میں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فارم کے مطابق رجسٹریشن کر وانی ہو گا۔

ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایش میں شامل ہوٹل ملکان کے ساتھ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ ہنزہ ڈی سی ہنز اور ایس پی ہنزہ کی زیر صدرات اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ہنزہ کی طرف ملکی وغیر ملکی سیاحوں کا رش ہوگا، اس لئے ابھی سے ضلعی انتظامیہ اور ہوٹل مالکان کو مل جل کر ہنزہ کی طرف آنے والے سیاحوں کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ہوٹل مالکان کو کہا کہ ہوٹل میں آئے ہو ئے مہمان کی مکمل رجسٹریشن اور مشکوک افراد کی موجودگی کی صورت میں بروقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دینا ہوٹل مالک پر فرض ہے۔ کسی بھی واقعہ رونما ہونے سے پہلے ہمیں احتیاط کرنا ہوگا۔

ڈی سی ہنزہ اور ایس پی ہنزہ کے زیر صدارت اجلاس میں کہا کہ ہوٹل کے معیار کو دیکھتے ہوئے قیام و طعام کا ریٹ لسٹ 2016 ضلع انتظامیہ کو فراہم کرے تاکہ ہنزہ کی طرف انے والی ملکی و غیر ملکی سیاح کو گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شکایات کرنے کا موقع نہ ملیں۔ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ہوٹل ملکان بڑے بڑے ہوٹلوں پر سیکورٹی گارڈ کا انتظام کر ے تاکہ ضلعی انتظامیہ ان کو لائیسنس شدہ  ہتھیار فراہم کرے، جبکہ ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین کے کوائف بھی ضلعی انتظامیہ کوایک ماہ کے اندر جمع کرنی ہوگی ۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کے لئے ہر ہوٹل میں ایک کوآرڈینٹر (رابطہ کار) مقرر کیا جائے تاکہ کسی بھی وقت ہوٹل انتظامیہ کو تکلیف دیئے بغیر متعلقہ فرد سے رابط کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button