گلگت بلتستان

اپیکس کمیٹی کی ہدایت پر سکردو میں 23 دینی مدارس کی رجسٹریشن پر کام ہورہا ہے، کمشنر بلتستان محمد شگری

سکردو (بیورو رپورٹ) کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری نے کہاہے کہ اپیکس کمیٹی کی ہدایت پر سکردو میں 23دینی مدارس کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ان میں سے 7مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے 16مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ان میں محلوں میں چلنے والے دینیات سنٹرز شامل نہیں ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ فنڈینگ اور اکاونٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 229این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے جو این جی اوز مشکوک ہو ں گی ان کے خلاف بھی کارروائیاں ہو ں گی انہوں نے کہ اکہ بلتستان میں اپیکس کمیٹی کی ہدایت پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جارہے ہیں اور امن وامان کی مجموعی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ناکام منصوبوں کاقبرستان کہا جاتا تھا مگر ہم نے اس تاثر کو ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور منصوبوں کی میں خود نگرانی کر وں گاتمام محکموں کے سربراہان سے کار کردگی سے متعلق بریفنگ لوں گا کوشش ہو گی کہ تمام محکموں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اور صحافیوں کا تعاؤن انتہائی اہم ہے صحافی ہماری کمزوریوں کی نشاندہی کریں ہم اپنی اصلاح کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بلتستان میں گندم کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی جائے گی اور بحران کسی صورت میں ہونے نہیں دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button