تعلیم

بورڈ آف گورنرننس کے تحت کالجوں کو چلانے کے فیصلے کے خلاف گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے پروفیسرز اور لیکچررز یک زبان ہو گئے

گلگت ( پ ر ) گلگت بلتستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (GBPLA) کے صدر پرو فیسر راحت شاہ اورممبر GBPLA و پریس سیکریٹری آل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (APPLA) پروفیسر اشتیاق احمد یاد نے پشاور میں خیبر پختون خوا کالج ٹیچر ز ایسو سی ایشن (PACTA) کے صدراورآل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (APPLA) کے جنرل سیکریٹری پروفیسر نصراللہ خان یو سف زئی ، سینئر وائس پریذیڈنٹ پیکٹا پروفیسر عبدا لحمید آفریدی، وائس پریذیڈنٹ پروفیسر سعد ولی، پریس سیکریٹری پروفیسر مجیب حسین اور ممبر پروفیسر خواجہ محمد ثاقب سے ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پروفیسر نصراللہ خان یو سف زئی نے گلگت بلتستان کے وفد کو خوش آمدید کیا اور کے پی کے کے تمام سرکاری کالجوں کے انتظام و انصرام کو بورڈ آف گوورننس کے تحت چلانے کے اقدام کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا اور اس اقدام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پیکٹا اس کالے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اس کے خلاف پورے کے پی کے میں سحت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم معیارِ تعلیم اور اصلاحات کے حامی ہیں مگر بورڈ آف گوورننس کے نفاذ کے ذریعے کیا جنے والا استحصال کسی صورت منظور نہیں ۔

اس پر گلگت بلتستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (GBPLA) کے صدر پرو فیسر راحت شاہ نے خیبر پختون خوا کالج ٹیچر ز ایسو سی ایشن (PACTA) کے صدراورآل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (APPLA) کے جنرل سیکریٹری پروفیسر نصراللہ یو سف زئی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ گلگت بلتستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (GBPLA) اس معاملے میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر آل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (APPLA) کے پریس سیکریٹری پروفیسر اشتیاق احمد یاد نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر احتجاج کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button