گلگت بلتستان

سوست گوجال میں خراب میٹر استعمال کرنے پر دو پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف ایکشن، پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد

سوست ( اجلال حسین ) اسسٹنٹ کمشنر ہنز سب ڈویثرن کپٹن (ر) سمیع اللہ فارق نے گزشتہ روز سوست میں میٹر کی خرابی پر پٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے اچانک سرحدی قصبے سوست میں دونوں پیٹرول پمپس پر چھاپہ مارا۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ دونوں پیٹرول پمپس کے مالکان میٹر کو خراب کرنے کے بعد استعمال کرتے ہوے صارفین سے روزانہ ہزاروں روپے بٹورہے تھے۔ اس جرم کی پاداش میں اسسٹنٹ کشنرے نے دونوں پمپس کے مالکان پر پچاس پچاس ہزار روپوں کے جرمانے عائد کر دئیۓ۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اے سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فارق نے کہا کہ چند ماہ قبل عوام اور ٹرانسپورٹروں کی شکایات پر مرکزی ہنزہ میں بھی  پٹرول پمپ سیل کرنے کے علاوہ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے تھے۔ اسی طرح کی شکایات سوست سے بھی موصول ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے چھاپہ لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پمپ مالکان کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا گیاہے میٹرز ٹھیک کرنے کے لئے۔ نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عملی میں لائئ جائے گی اور پمپ سیل کر دئیے جائیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button