صحت

شگر، چھورکاہ اے کلاس ڈسپنسری نرسوں کے رحم و کرم پر، ڈاکٹر پڑھنے چلا گیا، مریض رُل گئے

شگر(عابدشگری)اے کلاس ڈسپنسری چھورکاہ ڈسپنسروں اور نرسوں کے رحم و کرم پر، ڈاکٹر پچھلے ایک ماہ سے غائب ہیں۔ اے کلاس ڈسپنسری چھورکاہ میں تعینات اکلوتا ڈاکٹر  ٹریننگ کیلئے جانے کے بعد ڈسپنسری میں تاحال کوئی دوسا ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکاہے جس کی وجہ سے مریضوں خصوصا بچوں اور خواتین کو علاج و معالجے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق سول ڈسپنسری چھورکاہ میں تعینات واحد اور اکلوتا ڈاکٹرگذشتہ ماہ سے سپیشلسٹ کورس کیلئے اندورں ملک دو سال کی چھٹی پر چلا گیا ہے جس کے بعد سے کسی دوسرے ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں آسکی ہے ۔اس وجہ سے چھورکا شگر اور اس کے گردونواح سے آنے والے مریضوں جس میں خواتین،بوڑھے اور بچے شال ہیں انہیں علاج کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔مریضوں کواپنے علاج کیلئے کئی کلومیٹر دور رورل ہیلتھ سنٹر شگر آنا پڑرہاہے جس کی وجہ سے RHCشگر کے ڈاکٹروں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔لوگوں نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ڈسپنسری چھورکاہ میں فوری طور کسی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button