متفرق

سینٹرل جیل اور قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں، رینجرز، پولیس، 1122 اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے اہلکار شریک ہوے

گلگت( فرمان کریم) ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف سینٹرل جیل اور قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں تربیتی مشق کئے۔ اس مشق میں پاکستان رینجر، گلگت بلتستان اسکاوٹس، گلگت بلتستان پولیس اور محکمہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ قائم مقام ڈی سی گلگت رانا وقاص انور اور ایس پی گلگت علی رضا نے تربیتی مشق کی نگرانی کی۔ اس موقع پر قام مقام ڈی سی نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی سے عوام کی جان ومال کا تحفظ سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے ۔ سیکورٹی فورسز کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی لئے تیار ہے۔ اس تربیتی مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کو الرٹ رکھنا ہے۔ ایس پی گلگت علی رضا نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ہر وقت الرٹ ہے اور کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تربیتی مشق میں سیکورٹی فورسز نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button