متفرق

ضلع نگر میں خوفناک آندھی نے خیر اللہ نامی شخص کے گھر کی چھت اُڑا دی

نگر(پ ر) گزشتہ روز آنے والی خطرہ نک آندھی نے سید آباد نگر کے رہائشی خیر اللہ کے گھر کی چھت کو اکھاڈ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سید آباد نگر میں ایک خطرہ ناک آندھی چلی جس کی وجہ سے علاقے کے رہائشی بہت سے لوگوں کے درخت کو جڑوں سے اکھاڑپھینکے وہاں علاقے کے رہائشی اخوند خیر اللہ کے شیٹ کے چھت کو بھی اکھاڈ دئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ گھر کے چھت کو مکمل طور پر اکھاڈ پھینک دیا۔ گھر کی چھت اکھاڈ جانے کے باعث خیراللہ کو رہنے کی لئے کوئی جگہ میسر نہیں البتہ انہوں نے وقتی طور پر اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لے لی ہے۔ اپنے گھر کی چھت دوبارہ ڈالنے کے لئے خیر اللہ کے پاس اتنی آمدن نہیں کہ وہ وقتی طور پر اپنے رہنے کیلئے کوئی بندوبست کر سکے۔ لہذا انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے، ڈی سی نگر، اے سی نگر اور دیگر اداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے گھر کو دوبارہ لوٹ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button