متفرق

فرائض میں غفلت برتنے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس نے تھلیچی چیک پوسٹ کے عملے کو ہٹا کر داریل تانگیر بھیج دیا

گلگت( پ ر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے کے کے ایچ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اچانک دورہ کیا پولیس سربراہ پرائیویٹ گاڑی میں بغیر سیکیورٹی کے سفر کررہے تھے انہوں نے تھلیچی چیک پوسٹ پر ناقص چیکنگ کرنے پر پورے عملے کو وہاں سے ہٹاکر داریل تانگیر تبادلے کے احکامات دئے متعلقہ ایس ایچ او او ر ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کردئے اور فوری جواب دینے کا حکم دیا آئی جی پی نے زیروپوائنٹ چلاس کے عملے کی ناقص چیکنگ پر بھی وہاں پر تعینات عملے کا بھی تبادلہ کردیا پولیس سربراہ نے ایس ایس پی دیامر پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ آئندہ وہ خود کے کے ایچ پر سیکیورٹی اور چیکنگ کی نگرانی کرینگے کے کے ایچ پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button