کھیل

نلتر میں سالانہ سکی مقابلوں کا آغاز، گیارہ ٹیموں کے 72 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

گلگت( فرمان کریم)ہر سال کی طرح گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سکی کپ، شاہ خان سکی کپ اور انٹر سروسز سکی کپ کا آغاز ہو گیا ۔ ا فتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردن ایریاز میجر جنرل سید عاصم مینر تھے۔ مہمان خصوصی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ہمارے نئے کھلاڑیوں کو اپنے اندر چھپی پوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گااور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا۔پاک فضائیہ اور پاکستان سکی فیڈریشن کی کاوشوں سے انٹر نیشنل سطح پر سکی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان سکی فیڈریشن اور پاک فضائیہ نے نلتر میں بچوں کے لئے سکی سکول قائم کیا ہے اور امید ہے کہ بچے سکی کے ساتھ اپنے اعلیٰ تعلیم پر توجہ دے کر ملک کا نام روشن کرینگے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ نلتر میں سکی ریزوٹ کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں۔جس میں پاکستان سکی فیڈریشن اور پاک فضائیہ کی انتظامیہ نے بہت محنت کی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

3

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیس کمانڈرپی اے ایف بیس کالا باغ سیدکسور عباس ستارہ امتیاز ملٹری نے کہا کہ انٹر سروسز کپ کا آغاز 2013میں ہوا تھا اس قسم کی سرگرمیوں سے کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی سرگرمیوں میں کھلاڑیوں کو میرٹ اور اچھے کارکردگی دکھانے والے کو سلیٹ کیا جائے گا۔

2

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سکی کپ، شاہ خان سکی کپ اور انٹر سروسز سکی کپ میں 11ٹیموں کے 72کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،اسلام آباد سکی ایسوسی ایشن،پنجاب سکی ایسوسی ایشن،سندھ سکی ایسوسی ایشن، پاکستان آرمی،گلگت بلتستان اسکاوٹس،سول ایویشن اتھارٹی، پاکستان ایئر فورس، الپائین سکی کلب اور پاکستان نیوی کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام میں کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button