صحت

وزیر اعلی کے معاون خصوصی کا دورہ ہنزہ، ناصر آباد میں ڈسپنسری کا افتتاح کیا

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ وہ ناصر آباد ہنزہ میں میڈیکل ڈسپنسری کے افتتا ح کے موقع پر عمائدین ناصر آباد اور وہاں کی عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہنزہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔ ناصر آباد ہنزہ میں وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر ڈسپنسری میں ایک میڈیکل آفیسر اور ایک لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس سے ناصر آباد ہنز ہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پور ا کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ ناصر آباد میں رہنے والی آبادی کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے انکے معاون خصوصی حا جی عابد علی بیگ نے سفارش کی تھی ۔ اس علاقے کے مکین ماضی میں ہسپتال کی سہولت سے محروم تھے اور انکو علی آباد یا گلگت کا سفر اختیار کرنا پڑتا تھا۔

ناصر آباد کی عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ علاقے میں موجود گرلز سیکنڈری سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے اور مطلوبہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں جس پر معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے عوام کہ یقین دہانی کرادی کہ وزیر اعلی کی جانب سے اس معاملے پر ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور جلد ہی علاقے میں خواتین کے لیئے علیحدہ سکول اور دیگر تعلیمی سہولیات شروع کر دی جائیں گی۔ حاجی عابد علی بیگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبے بھر میں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیئے نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کے کونے کونے میں رہنے والے عوام الناس کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انکا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کہ مسائل کے انبار تلے دبا کر رکھ دیا تھا اور خطے کی عوام بیمار اور ناقص ترقیاتی سکیموں سے بے زار آچکے تھے اور اب مسلم لیگ کی حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ معیاری اور عمدہ منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل کی جائے ۔ اس طرح عوام کا پیسہ صیح سمت میں خرچ ہوسکے گااور کامیاب منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button