سیاست

کانوائے ختم نہیں ہوا، اب بھی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے، صوبے سے کم کوئی نظام قبول نہیں: کاچو امتیاز حیدر، ایم ڈبلیو ایم رہنما

سکردو(بیورو رپورٹ) ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء اور صوبائی رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر کوئی کانوائے ختم نہیں ہوا ہے مسافر آج بھی کانوائے میں سفر کررہے ہیں وزیر اعلیٰ اور وزراء نے کا نوائے ختم کرنے کا جھوٹا اعلان کر کے ثابت کر دیا کہ وہ جھوٹ بولنے میں بڑے ماہر ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو سے آنے والی گاڑیاں رات 12بجے جگلوت میں روک لی جاتی ہیں اسی طرح راولپنڈی سے نکلنے والی گاڑیوں کو رات بھر بشام میں روکا جاتا ہے اس طرح مسافر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں وزیر اعلیٰ اور وزراء نے کہا تھا کہ کانوائے ختم ہوگیا ہے اور اس کا کریڈیٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے ہم نے بھی کہا کہ کانوائے ختم کیا گیا تو بڑی بات ہے اگر کانوائے ختم کر دیا گیا ہے تو صوبائی حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے تاہم اب پتہ چلا کہ وزیر اعلیٰ اور وزراء نے جھوٹ بولاتھا اور کانوائے تاحال ختم نہیں ہوا ہے اور مسافر سنگین مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ وزراعلیٰ عوام کو دھوکہ دے رہے ہی جو بڑی شرمناک بات ہے جب کانوائے ختم کرنے کی بات کی گئی ہے تو وزیر اعلیٰ کو اپنی بات کی لاج رکھنی چاہئے تھی جب کانوائے ختم کرنا ان کے بس کی بات نہیں تھی انہوں نے اعلان ہی کیوں کیا ؟ جب اعلان کیا ہے تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے شاہراہ قراقرم پر جب تک کانوائے ختم نہیں کیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے لگتا ہے کہ حکومت ہوٹل مافیاز سے ملی ہوئی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مکمل آئینی صوبہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے اس مطالبے سے ہم ہرگز پچھے نہیں ہٹیں گے صوبہ نہ دیا گیا تو صورت حال کی ذمہ دار صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ہم صوبے کا مطالبہ 68سال سے کر رہے ہیں اب صوبہ کے بغیر کوئی پیکیج قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے وزیر اعلیٰ مصلحوں کا شکار ہونے کے بجائے راہداری منصوبے میں اپنا حصہ لینے کیلئے جدوجہد کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button