سیاست

وزیر اعلی کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں کرپشن کے خاتمے میں مددملی ہے، فرمان علی وزیر بلدیات و دیہی ترقی

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کے کوششوں سے گلگت بلتستان میں کرپشن کے خاتمہ میں بڑی مدد ملی ہے تمام سرکاری اداروں میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے ساتھ نو کرپشن کا نظریہ فروغدیا جا رہا ہے صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی طور پہ اقدامات کر رہی ہے سرکاری اداروں کو فلاحی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کی خدمت اور مسائل کو تر جیحی بنادوں پہ حل کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر آنے والے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اداروں کو کرپشن کا گڈھ بنادیا تھا اور نوکریوں کے نام پہ لوٹ کھوسوٹ کا بازار گرم تھا عوام کو رشوت دیکر نوکری لینے کا انتہائی شرم ناک اقدام پہ مجبور کیا گیا والدین اپنے پڑھے لکھے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے زمینیں بھیجے اور لاکھوں روپے رشوت دیئے اور نوکریوں کے حصول کیلئے شادی شدہ خواتین نے اپنے زیورات اور جہیز کے سامان تک بیھج ڈالے۔ جسکی وجہ سے خاندانو ں میں دوریاں پیدا ہونے کے ساتھ سماجی مسائل میں بھی اضافہ ہونے لگا۔بلخصوص غریب والدین کے پڑھے لکھے نوجوانوں میں احساس کمتری بڑھنے لگا سابقہ حکومت نے پورے نظام کو تباہ کیا تھا۔ہماری حکومت پہ تنقید کرنے والے اپنی سبقہ حکومت کے کار نامو ں کو کیوں بھول جاتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کوششو ں سے ایکنامک زون سمیت اہم ترقیاتی منصوبے گلگت بلتستان میں تعمیر ہونگے۔اور گلگت بلتستان کو دیگر صوبو ں سے زیا دہ حصہ ملے گا۔وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف گلگت بلتستان کی خوشحالی کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں ۔اور پاک چائینہ راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے پاوں پہ کھڑا ہونے کیلئے سب سے زیادہ مواقع ملے گا۔اور اس منصوبے کے تعمیر سے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔مسلم لیگ ن کی حکومت جی بی کے تمام مسائل حل کر ے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button