گلگت بلتستان

ٹیکس مخالف تحریک نے 24 فروری کو گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی

گلگت (پ ر)اینٹی ٹیکس مومنٹ نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہفتے کے روز اینٹی ٹیکس مومنٹ میں شامل تمام ٹریڈ یونیز پر مشتمل اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 24 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور غیر قانونی و غیر آینی ٹیکسز کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ٹیکس کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں دیدیا ہے تیسرے مرحلے میں عوام سے پر امید ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام پر عائد جبری ٹیکسز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ نہ ہمارے کوئی سیاسی عزا ئم ہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف ہماری تحریک ہے ہم نے آلگت بلتستان کے عوام کی حمایت اور تائید سے غیر قانونی اور غیر آینی ٹیکسز کے خلاف آواز بلند کی ہے اور حکومتی ایوانوں تک ہماری آواز پہنچنے اور ٹیکسزکے نفاز کا فیصلہ واپس لینے تک ہماری تحریک جاری رہے گی اور ہماری تحریک اپنے مقصد کے حصول تک کبھی متزلزل ہو گی اور نہ ہی کسی دباؤ یا مصلحت کا شکار ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 فروری کو ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button