متفرق

ٹیکس نفاذ کےخلاف ضلع ہنزہ میں بھی کامیاب ہڑتال

ہنزہ ( اجلال حسین )گلگت بلتستان کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی تاریخی شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال رہا جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاںمفلوج ہو کر رہ گئیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ یاد رہے کہ این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے احتجاج اور ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے مسافر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ پہلے سے ہڑتال کی وجہ سے متاثرہ لوگوں پر اینٹی ٹیکس تحریک کی حمایت میں شٹر ڈاون ہڑتال نے مزید پریشانیوں کا شکار کر دیا۔

انٹی ٹیکس مومنٹ گلگت بلتستان کی کال پر ہنزہ و نگر کے عوامی حلقوں نے بھی کہا احتجاج کر کے حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

ٹیکس مخالف تحریک کی حمایت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ حقوق سے محروم خطے کے افراد کو ٹیکسزدینے پر مجبور کرنا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کو ملنے والے حقوق کے حصول تک ٹیکس نافذ کرنے والوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔

عوامی حلقوں میں یہ بات بھی تواتر سے کہی جارہی ہے کہ شناخت سے محروم افراد جن کے پاس بجلی ہے نہ پانی ٹیکسز دینے کے حق میں نہیں ہے اور اگر لوگوں پر زبردستی کی گئی تو عالمی پلیٹ فارمز پر بھی احتجاج ریکارڑ کروانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button