تعلیم

ڈپٹی ڈائریکٹر حمید اللہ کا دیورے مڈل سکول دیامر کا دورہ، اساتذہ کی حاضری پر اطمینان کا اظہار

چلاس(مجیب الرحمان)ڈی ڈی ای پلاننگ حمید اللہ ،ر ڈی آئی ایس امیر خان اور کوآرڈینیٹر ہوم سکولز محمد ظفر کا دیامر کے دور افتادہ علاقے دیورے مڈل سکول اور ہائی سکول جل تھک کا دورہ اساتذہ کی حاضری چیک کی اور اساتذہ کی کارکردگی بارے طلباء سے نصابی سوالات بھی پوچھے۔اساتذہ کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر انداز میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہدایات بھی دیں۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ای پلاننگ حمید اللہ ،ر ڈی آئی ایس امیر خان اور کوآرڈینیٹر ہوم سکولز محمد ظفر نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ۔دور جدید کا مقابلہ صرف اور صرف معیاری تعلیم سے ہی ممکن ہے۔اساتذہ اور طلباء محنت اور دلجمعی سے علم کی شمع کو جلاتے رہیں۔ترقی کا راز ہی تعلیم میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔اور تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button