متفرق

کمیلہ کوہستان میں آتشزدگی، لکڑی سے تعمیر شدہ گھر خاکستر

کمیلہ کوہستان (نمائندہ خصوصی) کوہستان کے مصروف شہر کمیلہ میں آتشزدگی ، ایک منزلہ مکان جل کر خاکستر ،مقامی لوگوں نے ہمت سے انسانی جانوں کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان کے شہر کمیلہ میں جمعرات کے روز آتشزدگی ہوئی ، صبح نو بجے کے وقت مٹھا شاہ نامی شخص کے کچے مکان میں آگ لگی تو شہریوں کا رش جائے وقوعہ پر پہنچا ،جہاں ابتدائی طورپر عوام نے آگ پر قابو پانی کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے گھر میں مقیم بچوں اور خواتین کو محفوظ جگہ منتقل کیا جبکہ باقی سازو سامان بھی اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے تو اسی اثنا میں فائیر برگیڈ بھی موقع پر پہنچا جس نے پانی کے چھڑکاو سے آگ کو مذید پھیلنے سے روک دیا تاہم ایک منزلہ مکان جو کہ لکڑی کا تھا مکمل طورپر خاکستر ہوا ۔ اسی دوران تھانہ کمیلہ کی پولیس ، کمیلہ شہر کے مکین اور انجمن تاجران کے نمائندوں اور سول سوسائیٹی نے بھی آگ پر قابو پانے میں بھرپور محنت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button