گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے بجلی پیداکرنے کے لئے میکینیزم تیار کیا جارہا ہے، گورنر

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو سیکریٹری محکمہ برقیات گلگت بلتستان ظفر وقار تاج اور اعلیٰ افسران نے محکمہ برقیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور محکمہ برقیات کی کارکردگی اور د رپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔
گورنر گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں پبلک سیکٹرڈولپمنٹ پروجیکٹس اور صوبائی حکومت کے زیر نگران جاری اور مکمل شدہ پروجیکٹس اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے ہدایات دی کہ گلگت بلتستان ایسے پروجیکٹس کی فزیبیلٹی تیار کی جائے جس کے ذریعے کم خرچے پر زیادہ بجلی پیدا کی جاسکے ۔گلگت بلتستان پانی کے وسائل سے مالاما ل ہے اور پن بجلی کے ایسے پروجیکٹس تعمیر کئے جائینگے جس سے گلگت بلتستان سے لوڈشینڈ مکمل طور پر ختم کی جاسکے اور پرائیوٹ انڈسٹری کو بھی بجلی کم قیمت پر مہیا کیا جاسکے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایسے پروجیکٹس کی نشاندہی کرنی چائیے جن کو وفاقی حکومت کے ذریعے اقتصادی راہدری میں شامل کی جا سکے تاکہ گلگت بلتستان بجلی میں خود کفیل ہوسکے ۔بجلی کی بحران کی وجہ سے لوکل انڈسٹری اور نجی شعبے ترقی پزیر نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے علاقے میں بیروزگاری اور غربت بڑھ گئی ہے ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بجلی کے سیکٹر کے لیئے ایک ایسا میکنیزم تیار کررہی ہے جس سے پرائیوٹ سیکٹر بھی گلگت بلتستان میں بجلی کے پروجیکٹس تعمیر کر سکے ۔ بین الاقوامی ادارے حکومت کے اشتراک سے گلگت بلتستان میں جدید بجلی گھروں کی تعمیر میں مدد کریں گی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ سرتاج عزیز اور چائنیز سفیر کو گزارش کی ہے کہ خنجراب ٹاپ سے ہنزہ علی آباد تک ٹرانس میشن لائن بچھانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بحران کو دور کیا جا سکے اس سلسلے میں انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے ہمیشہ گلگت بلتستان میں بجلی کے مختلف منصوبے فراہم کرنے کی گزارش کرتا رہا ہوں اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کے لیئے مخصوص گرانٹ کی گزارش بھی کی ہے جس سے حکومتِ گلگت بلتستان خود بجلی کے منصوبے تعمیر کریگی ۔وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ہدایات کی روشمنی میں جلد عطاء آباد جھیل پر 27میگا واٹ پاور پروجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے ضلع ہنزہ ، نگر کے علاوہ دیگر ضلعوں کو بھی بجلی فراہم ہوگی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی طرف سے منظور شدہ بجلی کے منصوبوں کی تاخیر کے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ برقیات کو ہدایات جاری کی کہ ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے جو کسی بھی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں تاکہ وفاقی حکومت کو تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے اوریہ منصوبوں کو تکمیل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جاسکیں ۔اور محکمہ برقیات کے افسران کو احکامات دیئے کہ محکمہ میں ایسے اصلاحات لائے جائیں جس سے محکمے کہ کارکردگی کو مزید بہتر ہوسکے اور غیر فعال بجلی گھروں کو فعال بنانے کے لیئے اقدامات کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button