تعلیم

انٹر کالج طاوس (یاسین) کے پرنسپل کچھ دن کے بعد غائب ہو گئے، نظام درہم برہم

یاسین (معراج علی عباسی ) انٹر کالج طاوس کے پرنسپل غائب کالج کا نظام مکمل درہم برہم پرنسپل کو فوری تبدل کرنے کا مطالبہ ۔سابق وائس چیر مین یونین کونسل طاؤس وزیر آمان نے کہا ہے کہ انٹر کالج طاؤس کے پرنسپل کو آئے ہوئے سات ماہ گزر گئے ہیں صرف کچھ ہی دن کالج میں نظر آئے اس کے بعد غائب ہے ، ان کے آنے کے بعد کالج کا نظام درہم بر ہم ہوگیا ہے ، پرنسپل نے کالج میں نہ کالج کمیٹی بنائی ہے اور نہ ہی کوئی ٹرانسپورٹ کیمٹی موجود ہے ۔اور عوام بھی موجود ہ پرنسپل کو ناپسند کرتے ہیں اس لیے متعلقہ پرنسپل کو فوری طور پر یاسین سے پوسٹنگ کر کے نیا پرنسپل تعینات کیا جائے ۔ بصورت دیگر کوئی بھی واقع پیش آنے کی صورت میں متعلقہ پرنسپل اور محکمہ کالجز کے اعلیٰ حکام ذمہ دار ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وائس چیر مین یونین کونسل طاؤس وزیر آمان نے کہا ہے کہ انٹر کالج طاؤس کے نئے پرنسپل سات ماہ میں صرف کچھ ہی دن کالج میں نظر آئے ا س کے بعد لاپتہ ہے حالانکہ پرنسپل کو چھٹیوں میں بھی کالج میں ہونا ضروری ہوتا ہے اس لیے ڈائر یکٹر آف کالجز سے مطالبہ ہے کہ متعلقہ پرنسپل کو فور ی طور پر یاسین سے تبدیل کر کے نیا پرنسپل تعینات کیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے کالج کا نظام درہم بر ہم ہوچکا ہے او ر کالج میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کمیٹی بھی موجو د نہیں ہے اور پرنسپل نے سب اپنے ہاتھ میں لیا ہے نہ کوئی کالج کمیٹی ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کمیٹی موجود ہے اس لیے ہم ڈائر یکٹر آف کالجز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوری طور پر یاسین سے تبدیل کر کے کسی اچھے اور قابل پرنسپل کو تعینات کیا جائے کیونکہ متعلقہ پرنسپل کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے روایات کابھی کوئی احساس نہیں ہے اور علاقے کے عوام بھی متعلقہ پرنسپل کو پسندنہیں کرتے ہیں اس لیے اسے فوری طور پر تبدیل کر کے ان کے جگے نیا اور قبل اور محنتی پرنسپل تعینات کیا جائے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ پرنسپل کسی طرح ہمیں منظور نہیں ہے اور چھٹیوں کے ختم ہوتے ہی نیا پرنسپل کی تقریری عمل میں لایا جائے اور موجود پرنسپل کسی طرح یاسین کے قابل نہیں ہے اس لیے ایسا پرنسپل تعینات کیا جائے جو یاسین کی رسم رواج اور روایات کا ادرک رکھتا ہو اور ساتھ کالج کو ایک مثالی کالج بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہو کیونکہ موجود پرنسپل کالج میں ٹیکتا ہی نہیں ہے سات ماہ میں صرف 25 دن کالج میں حاضر ہوا ہے باقی دنوں میں غائب رہتا ہے ایسا پرنسپل ہمیں نہیں چاہے اگر محکمہ کالجز کو ضرورت ہے تو اپنے پاس رکھے یاسین کے لیے ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button