متفرق

ماضی میں غلط سروے کے ذریعے مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے فوائد سے دور رکھا گیا، صوبیہ مقدم

گلگت ( پ۔ر) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ،کھیل و ثقافت و امور نوجوانان ثوبیہ مقدم جبیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے تا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے اور خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیاجاسکے اس مقصد کے حصول کیلئے سب سے پہلے گلگت میں خواتین کیلئے شلٹرہوم تعمیر کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ گلگت میں خواتین کی تفریح کیلئے خصوصی خواتین پارک کام قیام بھی عمل میں لایا جائے گا خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ووکیشنل سنٹرں کے قیام سمیت سرکاری ملازمتوں میں انہیں میرٹ کی بناد پر مردوں کے برابر حصہ دیا جائے گا ۔اور کسی بھی طرح میرٹ کی پامالی نہیں ہونے دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسین میں پاکیزہ ووکیشنل سنٹر کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سا بقہ دور حکومت میں خواتین کے حقوق کو بری طرح سلب کیا گیا ۔یہاں تک کہ غریب خواتین کی انکم کے حوالے سے جو حکومتی پروجکٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا گیا اسے بھی غلط سروے کے زریعے ناکام بنا دیا اور مستحق خواتین کی بجائے اثر و رسوخ کی بناد پر غیر مستحق خواتین کو نوازا گیا ۔اب ہماری حکومت نے بھے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ اس نئے سروے کے بعد تمام تر زیادتیوں اور ناانصافیوں کو ختم کرکے اصل حقداروں  کو ان کا حق پہنچایا جائے گا ۔اس کے علاوہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے زریعے سے خواتین ٹیچرز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔اور 40 نئے پرائمری سکولز قائم ہوں گے اور حکومت 3 سو بچوں کو تعلیم دیکر انہیں مستفید کریگی ۔صوبیہ مقدم نے سول سوسائٹیز باالخصوص پاکیزہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی پروین اختر نے کہا کہ ہنر مند خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ اپنی دیگر غیر ہنرمند بہنوں کو بھی ہنر مند بنانے میں اپنا فعال کردار اداکریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سول سوسائٹیز کے بے حد مشکور ہیں جن کی بدولت ہمارا معاشرہ نہ صرف فرقہ واریت کی لعنت سے پاک ہوچکا ہے باالخصوص خواتین کی ترقی میں بھی ان کا بڑا فعال کردار رہا ہے ۔رکن قانون ساز اسمبلی نسرین بانوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں پاکیزہ ویلفئیر کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے جن کے رضاکاروں نے حکومتی امداد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں تعلیم ،سپورٹس و کلچر کو فروغ دیا ہے ۔اور اب خواتین کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جن کے ساتھ ہمارا ہمہ وقت تعاون رہے گا۔

مجلس وحدۃ المسلمین کی رکن قانون سازاسمبلی سلیمہ بی بی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رنگ،نسل ،و مسلک کے تعصبات سے بالاتر ہوکر جو رضاکار کام کررہے ہیں یہ اصل قومی خدمت ہے ۔ہم پاکیزہ ویلفئیر والوں کے پاکیزہ مشن اور پاکیزہ سوچ کو سلام پیش کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے اداروں کی بھر پور مالی سپورٹ کریں ۔انہوں نے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

تقریب سے پاکیزہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے چئیر مین شراف الدین فریاد نے استقبالیہ خطاب دیا اور کہا کہ وہ رضاکاروں کی مدد سے کامیابی کے منازل طے کررہے ہیں ۔انہوں نے ارباب اقتدار سے بھی تعاون اور حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے ۔قبل ازیں پاکیزہ ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے صدر منیرالدین ،وائس چیئر مین بشیر احمد خان اور سینئر صحافی طارق حسین بٹ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکیزہ کے رضاکاروں نے ہر مشکل مرحلے کو جرات وبہادری دکے ساتھ کامیاب بنایاہے خواہ وہ تعلیم کا میدان ہو یا سپورٹس وکلچرل بیڑہ ،اب انشاء اللہ پاکیزہ ووکیشنل پروگرام کو بھی کامیاب بنائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button