سیاست

حکومت ایسے فیصلے نہ کرے جن سے علاقے میں احساسِ محرومی مزید پروان چڑھے، ایکس سولجرز ایسوسی ایشن

گلگت (پ۔ر)گلگت بلتستان کے عوام کے جائز حقوق کے لئے ایکس سولجرز ویلفیئر ایسو سی ایشن ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ گلگت بلتستان پاکستان کی شہہ رگ ہے ، اقتصادی راہداری میں اس خطے کو نظر انداز کرنے سے پاکستان کے چاروں صوبوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ صوبائی حکومت عوامی امنگوں کو مد نظر رکھ کر معقول فیصلہ کر کے اس خطے کی تقدیر بدل ڈالے، حکومت ایسے فیصلے نہ کرے جن سے اس خطے کے عوام میں احساس محرومی مزید پروان چڑھے۔آئینی حقوق کے حوالے سے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ لے کر چلے تاکہ یہاں امن و آشتی اور بھائی چارگی فضا ء برقرار رہ سکے۔ ایکس سولجرز ان تمام معاملات میں حکومت کے اچھے فیصلوں کو سراہے گی اور عوامی مفاد اور فلاح و بہبود کے سلسلے میں اپنا کرادر ادا کرتی رہے گی۔جہاں کہیں صوبائی حکومت غلط فیصلے کرتی رہے گی وہاں عوام کو ساتھ ملا کت ان فیصلوں کے خلاف آواز حق بلند کرے گی۔اس وقت گلگت بلتستان تاریخ کے نازک دوراہے سے گزر رہا ہے اگر آج ہم نے مل جل کراتحاد و اتفاق کے ساتھ مستقبل کے فیصلے نہ کئے اور ذاتی مفادات کو مد نظر رکھا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آئینی حقوق سمیت ٹیکسسز کے نفاذ و دیگر معاملات میں سب سے پہلے غریب عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button