متفرق

بنیادی صحت کے مراکز قائم کرنے اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں، ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات

گلگت ( پ ر) صوبا ئی وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبا ل نے کہا ہے کہ ما ضی میں مسائل حل نہ ہو ئے اب عوام کی محرومیوں کا ازا لہ کر یں گے ، ایک بیا ن میں صو با ئی وزیر نے کہا ہے کہ سیا سی جما عتیں گلگت بلتستان کی تعمیر وتر قی میں رکاوٹ نہ بنیں ، اکنا مک کو ریڈور اور دیگر میگا پرا جیکٹس کی صو رتحا ل کوپیچیدہ نہ بنا ئیں ، انہو ں نے کہا مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور نشا ء اللہ ترجیحی بنیا دوں پر انہیں حل کیا جا ئے گا ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کی قیادت میں خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، گلگت بلتستان کو تر قی یا فتہ اور مثالی خطہ بنا نے میں کو ئی کسر نہیں رکھی جا ئیگی ۔ دیہی علاقوں میں پینے کے صا ف پا نی کی فراہمی ، بنیا دی ، صحت کے مراکز کے قیا م سمیت دیگر مسا ئل حل کئے جا رہے ہیں اور عوام کی محرومیوں کا ازا لہ کیا جا ئیگا ، انہو ں نے کہا کہ ما ضی میں حکو متوں نے گلگت بلتستان کے دیہی علا قوں کی پسما ند گی دور کر نے کیلئے موثر اقدا مات نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام بنیا د ی سہولتوں سے آج تک محروم ہیں ، انشا ء اللہ مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برا ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ،عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ خطے کی وسیع تر مفاد اور تر قی یا فتہ بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں ، گلگت بلتستان ہما را گھر ہے اور اپنے گھر کو تعمیر و تر قی میں ہمیں کسی چیز کی رکاوٹ نہیں ہو نی چا ہیے ، علا قے خو شحا ل ہو گا تو آنے وا لی نسلیں ہمیں اچھے الفا ظ میں یا د رکھیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button