صحت

سہارا ویلفیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نگر خاص میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد،

نگر(زوالفقار بیگ)سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نگر خاص کنجوکوشل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقا د، سینکڑوں ناداراور مستحق مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی دی گئی اس کیمپ میں مختلف ماہر اور سینئر ڈاکٹرز اور اسپشلسٹ نے شر کت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت کے یورالوجسٹ ڈاکٹر محمد حسین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بلڈنگیں بنانے سے بہترہے کہ ضلع میں پرائمری ہیلتھ یونین بناکر جدید مشینری اور ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد ایسے نادار اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنا ہے جو معاشی مشکلات اور غربت کی وجہ سے محروم رہتے ہیں ڈاکٹر محمد حسین نے مزید کہا کہ غلیظ پانی اور غیر معیاری خوراک کھانے سے پیدا ہونے والی امراض پیشاب اور مثا نے کے مسائل ،بلڈ پریشر اور گیسٹرو جیسی امراض سے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بچا جا سکتا ہے جبکہ نسوانی امراض کی بنیادی وجوہات ہی لاعلمی اور آگاہی کا نہ ہو نا ہے۔

سجاد شیر الیاٹ کی طرف سے سہارا ویلفئیر کی طرف سے کیمپ کے انعقاد پر تنظیم کے کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی ایسے کیمپس کا انعقاد مستقبل میں بھی کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button