ثقافت

ضلع غذر کے گاوں مومن آباد میں تخم ریزی کا تہوار منایا گیا

اشکومن غذر(اکرام نجمی)ضلع غذر کے دورآفتادہ گاوٗں مومن آباد اشکومن میں رسم تخم ریزی کے سلسلے میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد پراپر اشکومن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن زیر اہتمام ہوا جس میں سنٹرل ہنزہ کے نامور فنکاروں نے شرکت کی ۔

پروگرام میں موسیقی و رقص کے علاوہ تلوار ڈانس اور گلگت بلتستان کے نامور گلوکار سلمان فارس ،ایوب متاثر اور اسلم حبیب نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے غذر کے سینئر صحافی ،سیاسی شخصیت ظفر محمد شاتم خیل نے کہا کہ ہمیں اپنے ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنا ہوگا اس کے بغیر علاوقے میں ترقی اور امن ممکن نہیں اشکومن ضلع غذر میں تاریخی اہمیت کے حامل علاقہ ہے جس کا تاریخ 800سال قدیم ہے اور ہر سال ہم روایت کے مطابق رسم تخم ریزی کا انعقاد کرتے ہیں اس سال گلگت بلتستان کے مختلف حصوں سے آئے مہمانوں کی وجہ سے یہ روایتی فیسٹول تاریخی اہمیت اختیار کرچکا ہے ۔

گلگت بلتستان کے مختلف حصوں اور خصوصا ہنزہ سے آنے والے فنکاروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں اتحاد اور محبتوں کا اس طرح مظاہر کرتے رہینگے تو ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

اس پروگرام میں ہنزہ کے 85سالہ سینئر موسیقار علی گوہر نے بھی اپنے شاگردوں کے ساتھ شرکت کی مہمان خصوصی بلبل جان شمس نے اپنا تحفہ میں دیا ہوا چوغہ پہنا کر اس عظیم موسیقار کی حوصلہ افزائی کی اور سینئر موسیقار علی گوہر نے روایتی موسیقی پر رقص کرکے پروگرام کے شرکا ء سے داد حاصل کی ۔

اس موقعے پر ہنزہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اشکومن اور غذر کے عوام کی مہمان نوازی اور علاقے کے لوگوں کی ڈسپلن قابل تعریف ہے اور ہم نے اس پروگرام میں شرکت کرکے نہایت خوشی اور مسرت کا احساس ہورہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button