گلگت بلتستان

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے آئینی حیثیت کے تعین اور دیگر مسائل کے خلاف 18 مارچ کو احتجاج کی کوششیں تیز کر دیں

سکردو (رضاقصیر )آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے آئینی حیثیت کے تعین ،گلگت سکردوروڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کے خلاف18مارچ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دیا ہے جمعرات کے روز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ضلع کھرمنگ کا دورہ کیا اور وہاں کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور آئینی حیثیت کے تعین ، سکردوروڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس بابت کی گئی جدوجہد سے کھرمنگ کے عمائدین اور علمائے کرام کو آگاہ کیا اور ان سے احتجاج کو موثر بنانے کیلئے تعاؤن کی درخواست کی ایکشن کمیٹی کے جن عہدیداروں نے کھرمنگ کا دورہ کیا ان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید علی رضوی ، اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ فدا حسن عبادی ، پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد بشیر ، انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اطہر شامل تھے علمائے کھر منگ اور عمائدین کھرمنگ نے ایکشن کمیٹی کے موقف کی بھرپور تائید کی امام جمعہ والجماعت کھرمنگ خاص شیخ اکبر رجائی امام جمعہ الجماعت غندوس مولانا ذاکر ، امام جمعہ والجماعت گہوری سید کاظم شاہ نے ایکشن کمیٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ چلیں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کردار ادا کرتے رہیں گے اور 18مارچ کو سکردو میں ہونے والے ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے اور عوامی مسئلے پر کسی صورت میں بھی خاموش نہیں رہیں گے اور کھرمنگ کے مختلف مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور ایکشن کمیٹی کی ہر کال پر لبیک کہیں گے

ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں سید علی رضوی ، شیخ فدا حسن عبادی ، غلام حسین اطہر ، محمد بشیر نے کہاکہ ہم عوامی ایشوز پر متحد ہیں کسی کو اپنے علاقے کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے حکومت کی دوغلی پالیسی اب مزید نہیں چلے گی حکومت آئینی حیثیت کے تعین ، سکردو روڈ کی تعمیر اور سی پیک کے مسئلے پر ڈبل گیم ہو رہی ہے بلتستان کے لوگ عوامی مسئلے کے حل کیلئے اب ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں حکومت کو مزید حقوق کی سودا بازی کرنے دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button