صحت

ذیابیطس اور ٹائیفائڈ سے بچنے کے لئے احتیاط کرنا لازمی ہے، ڈاکٹرز کا آگاہی پروگرام سے خطاب

ہنزہ ( اجلال حسین ) آغاخان ہیلتھ سروسز اور محکمہ صحت گورنمنٹ اف گلگت بلتستان  کے زیر نگرانی ہنزہ میں مختلف وبائی بیماریوں کے بارے میں آگاہی مہم کا نعقاد کیا جس میں سینئر ڈاکٹر خواجہ خان اور ڈاکٹر طارق نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے اور ٹائیفائڈ خطرناک بیماریاں ہیں اور ان سے بچنے کے لئے احتیاط کرنا سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی علامات شروع سے ہی کھانسی اور بخار سے شروع ہو تا ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ بروقت اس بیماری پرقابو پانے کے لئے قریبی صحت کے مراکز میں لے جا کر معائینہ کر ایا جاء تاکہ اس بیماری کو وقت سے پہلء آگاہی ہو علاج ہو سکے۔

آغاخان ہیلتھ سروس کے ڈاکٹروں نے بھی والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ان جیسی خطرناک وبائی بیماریوں کے لئے نہ صرف ضلع ہنزہ نگر بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں صحت کے مراکز قائم کئے گئے ہیں،  مریضوں کو چاہیے کہ ان سے نمٹنے کے لئے شروع سے ہی ویکسن کے لئے گھر گھر جانے والی ٹیموں سے تعاون کرے تاکہ خطر ناک بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ اف پاکستان کی زیر نگرانی محکمہ صحت کے اشتراک سے آگاہی مہم کے لئے مختلف ٹیمیں گھر گھر معائینہ کرتے ہیں عوام کو چاہیہے کہ اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچنے کے لئے ابتدائی ٹیکے لگوائیں ۔

سمینار میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے والدین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آگاہی مہم کے دوران آغاخان ہیلتھ سروس ہنزہ نگر کی فیلڈ ڈائریکٹر دل افروز ، محکمہ صحت ہنزہ لیڈی ہیلتھ ورکز کے سپر وائیز گل میریاور  دیگر پروگرام میں موجود والدین سے مخاطب ہوے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button