متفرق

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے دو کرایہ نامے ملے ہیں، معلوم نہیں کس پر عملدرآمد کروں، نیٹکو سٹیشن مینیجر علی آباد ہنزہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کی جانب سے نیٹکو سٹیشن ہنزہ نگر کے لئے دو کرایہ نامے جاری، نہ صرف منیجر پریشان بلکہ پچھلے کئی دنوں سے الصبح پنڈی جانے والے مسافر وں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

مجھے دو حکم نامے موصول ہوئے مگر کس پر عملدرآمد کرواوں مجھے نہیں ملعوم۔ میں خود پریشان ہوں نیٹکو منیجر کا موقف۔

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے 12%کرایوں میں کمی کے بعد مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لئے نئے کرایے نامے موصول ہوئے مگر ہنزہ نگر نیٹکو سٹیشن کے مینجیر کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کی جانب سے انہیں دو حکم نامے موصول ہونے کی وجہ سے آئے روز جھگڑے ہو رہے ہیں۔

صبح سویرے 8بجے روزانہ مجسٹریٹ اور نیٹکو حکام ہنزہ نگر کے درمیان کرایہ نامے پر عملدر آمد کرنے کے لئے دو سرکاری محکموں کے نمائندے دست گیربان ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہنزہ اور پنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافر وں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

حکومت کے دو اداروں کے نمائندوں کے درمیان دست گرباں ہو نے کی وجہ سے پچھلے کئی روز سے بس سروس ایک سے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ روانہ ہوتا ہے ۔

محکمہ ایکسئائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ نگر کے افسر سے جاری کرایہ نامے اور ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن گلگت کی جانب سے جاری شدہ کرایہ نامے میں تقریباً دو سو روپے کا فرق ہے جس کی وجہ سے نیٹکو حکام ہنزہ نگر کو پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے کہ کس کے حکم نامے پر چلے۔

نیٹکو سٹیشن مینیجر نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نیٹکو سٹیشن ہنزہ نگر کے لئے ایک کرایہ نامہ جاری کر ے تاکہ آئے روز کی اس مغز ماری بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ نگر کے افسر نے 1354روپے ہنزہ اور پنڈی کے لئے مقرر کیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن گلگت ریجن کی جانب سے ہمیں 1539کرایہ فی سواری لینے کا حکم نامہ جاری ہو گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button