سیاست

عوامی ایکشن کمیٹی استور کے رہنماوں کی حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید

استور (سبخان سہیل) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ استور فاروق اعظم چوک میں ایک جلسہ ہوا۔ جلسے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سنیر رہنماوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کئے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما عوامی ایکشن کمیٹی استور و چیرمین گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کہ حکمران خرگوش کی نیند سو رہے ہیں جبکہ علاقعے میں سہیولیات کا فقدان ہے ۔ استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز نہیں ہونے سے مریض موت سے پہلے موت کو گلے لگاتے ہیں۔صوبائی حکومت کے وزیر اعلی اپنی کرسی کا غلط استمال کررہا ہے استور میں میرٹ کے تحت روڈ اور واٹر سپلائی کے جو ٹینڈرز ہوئے تھے ان کو وزیر اعلی کی ایما پر چیف انجینیر نے کنسل کر کے وزیر اعلی کے کسی رشتہ دار کو دیا گیا ہے ۔ اس حد تک اس کرسی کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے لیے م سائل پیدا کررہا ہے گلگت بلتستان میں غیر آئینی ٹیکس کسی بھی صورت قبول نہیں ہوگا ۔گلگت سے استور تک کا روڈ کھنڈرت میں تبدل ہوچکا ہے استور ڈسٹرکٹ کے اندر جو روڈ کی خستہ حالی ہے اس کو دیکھا کے ایسا لگتا ہے کی حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

جلسے سے سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی مظفرعلی خان ریلے نے کہا کی گلگت بلتستان کی عوام پر جو ٹیکس لاگو کیا ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے۔ صوبائی حکومت اپنی اقتدار کا غلط فائدہ اُٹھا رہی ہے۔گلگت بلتستان اقتصادی راہدری منصوبے کی اکائی ہے ۔ پاکستان اور چائناء جس اقتصادی راہداری منصوبے کے معائدے پر دستخط کررہی ہے اس منصوبے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان بھی گلگت بلتستان کا بھی دستخط ہونا چاہے ہم صرف اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ نہیں مانگتے ہیں بالکہ ہمارا اتنا ہی حق بنتا ہے جتنا ان دو ملکوں کا اس منصوبے میں بنتا ہے، گلگت بلتستان کو نظر انداز کر کے کبھی بھی یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

جلسے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے کواڈنیٹر عبدالعلم مصطفوی، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالسمیع ایڈوکیٹ ،ایڈوکیٹ ثنااللہ خرم، پاکستان پیپلز پارٹی کے شمس الدین، ایم ڈبیلو ایم کے عبدلوحد، عبداللہ خان،جمیعت علما اسلام کے مولانا اقبال اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button