متفرق

یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ہنزہ ضلعی انتظامیہ کا اجلاس

ہنزہ ( اجلال حسین)ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی کے زیر اہتما م اجلاس ہوا جس میں23مارچ یوم پاکستان کوشایا ن شان طریقے سے منانے کے لئے خصوسی احکامات جاری کر دیا۔ اجلاس میں کہا کہ 23مارچ کو منانے کے سلسلے میں ضلعی سطح پر گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہو گی جہاں پولیس کے دستے پرچم کو سلامی دینگے، جبکہ بوائے سکاوٹس اور پائپ بینڈز مارچ پاسٹ بھی کرینگے۔

اجلاس میں کہا کہ اس دن ،کے حوالے سے محکمہ تعلیم ہنزہ کے تعاون سے ٹیبلو اوریوم پاکستان کے مناسبت سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسی روز یوم پاکستان کے خوشی میں روایاتی و ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ہنزہ سے سطح پر عوام بھر طریقے سے اس پروقار پروگرام میں شریک ہونگے۔

اجلاس میں کہا کہ 23مارچ کو بازار ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم پاکستان کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے لئے بازار کو قومی جھنڈیوں کے علاوہ دیگر جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جس کے لئے بزنس ایسوسی ایشن کے حکام کو بھر وقت اطلاع کیا جائے گا۔اجلاس میں ایس پی ہنزہ کے علاوہ اسے ہنزہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم، ڈی ایچ اور ہنزہ، گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد کے پرنسپل اور دیگر سرکاری افسران شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button