کیریئر

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیامر کے سالانہ انتخابات، محفوظ الحق صدر منتخب

چلاس(مجیب الرحمان)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیامر کے سالانہ انتخابات ،معروف قانون دان محفوظ الحق ایڈوکیٹ صدر اور فضل الٰہی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔صدارتی الیکشن کے لئے مقابلے میں سعید خان ایڈوکیٹ اور نصرت ولی ایڈوکیٹ نے پنجہ آزمائی کی۔جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے امان اللہ ایڈوکیٹ میدان میں اترے تھے۔دیامر بار میں سینئیر وکلاء شیر عالم ایڈوکیٹ ،خوش رحمان ایڈوکیٹ،جمشید خان ایڈوکیٹ اور ظفر اقبال کی نگرانی میں پولنگ ہوئی۔وکلاء نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جس میں بھاری اکثریت سے محفوظ الحق ایڈوکیٹ صدر جبکہ فضل الٰہی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔نائب صدر بابر خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری جمیل اکبر ایڈوکیٹ،سیکرٹری اطلاعات معروف شاہ ایڈوکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔عوامی حلقوں نے نومنتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button