سیاست

کوہستان، ترقیاتی منصوبوں میں دھاندلی ہو رہی ہے، مولانا ولی اللہ توحیدی

کمیلہ کوہستان ( نمائندہ خصوصی) کوہستان ، این جی اوز عوامی حقوق کی فراہمی میں دھاندلی کررہے ہیں ، ڈونر ایجنسیز نوٹس لے ، مولانا ولی اللہ توحیدی۔ SRSPمقامی LSOکے ساتھ ملی بھگت سے روزگار یا کاروبار سکیم امیروں میں بانٹ رہی ہے ، غریب محروم ہیں ،میڈیا سے بات چیت

جمعیت علماء اسلام کوہستان کے سرگرم رہنما مولانا ولی خان عرف ولی اللہ توحیدی نے کہا ہے کہ کوہستان میں غریبوں کے نام پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظمیات(این جی اوز) عوامی حقوق کی فراہمی میں غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ ایس آرایس پی نے مقامی ایل ایس ا و اور کمیلہ کے کچھ نامی گرامی افراد کے ساتھ مل کرپچاس ہزار کے اثاثے غریبوں اور مستحقین کے بجائے امیروں میں بانٹ دئے ہیں جبکہ غریب محروم ہیں ۔انہوں نے خیراتی اداروں سے اپیل کی کہ اُن کے خلاف کاروائی کی جائے ۔دوسری جانب ایس آر ایس پی کے کوہستان میں موجود نمائندے سے جب موقف لینے کی کوشش کی گئی تو جواب ملا کہ ’’ادارے کے اوپر الزام لگایا گیاہے ،جو میرے بارے میں کہیں بھی کچھ لکھے گا تو میں اُس سے پوچھ لونگا‘‘میرا کوئی موقف نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button