معیشت

الخدمت آرفن کئیر پروگرام دس روزہ شجر کاری مہم کا اہتمام کرے گی

گلگت (پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام گلگت ہرسال کی طرح اس سال بھی 20 ماچ سے 30 مارچ تک گلگت کے مختلف سکولوں میں شجرکاری مہم کے زریعے سے ماحول کو بہتر بنانے کے لیئے اپنے اس پروگرام میں رجسٹرڈ یتیم بچوں کے ساتھ مل کراس مہم کو پھیلارہی ہیں ۔شجر کاری مہم کا اصل مقصد ایک تو لوگوں میں یہ احساس دلانا ہے کہ درختوں کی بے جا کٹائی کو روکا جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحول کو آلودگی سے بچایا جائے تو دوسری طرف اس پروگرام میں شامل بچوں کو اس مہم کے زریعے سے ایک ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ دیگر بچوں یا لوگوںکی طرح مفید شہری ہیں۔ اس لئےالخدمت آرفن کیئر پروگرام نے یہ طے کیا ہے کہ "ایک پودا اپنے ابو کے نام "کے عنوان سے شجرکاری مہم کا آغاز کیاجائے جس میں لوگوں کے تعاون سے گلگت کے مختلف سکولوں میں پودےلگائے جائنگے، ایک یونٹ دس افراد پر مشتمل ہوگا ہرفرد ایک درخت عطیہ کریگا ،یوں ان دس افراد کے پودوں سے ایک یونٹ بنے گا جس سےایک سرگرمی کی جاسکتی ہیں اور ایک فرد دس پودے ایک یونٹ کی شکل میں بھی فراہم کر سکتا ہے۔۔ اس لئے آپ سے تعاون کی اپیل ہے۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button