متفرق

مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مقتول رہنما سیف الرحمن خان کی تیرہویں برسی تمام اضلاع میں منائی گئی

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے بانی رکن سیف الرحمن خان شہید کی 13ویں برسی کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ سمیت پونیال روڈ حلقہ1،پڑی بنگلہ، سب ڈویژن جگلوٹ، جوٹیال اور حلقہ3دنیور میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ دیامر آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے ص جوانوں کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت اور حلقہ1پونیال روڈ میں منعقدہ تقریبات سے وزیر بلدیات فرمان علی، پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل، پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ، پارلیمانی سیکریٹری فدا خان فدا، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنما شہزادہ حسین مقپون، شمس میر، عادل حسین، رضوان راٹھوراوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سف الرحمن خان کی امن پسندی اور عوام دوستی سے ہر کوئی واقف ہے شہید سیف الرحمن نے عوام کی ترقی اور خوشحالی سمیت پائیدار قیام امن کیلئے اپنی قیمتی جان تک کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جس کے گواہ پورے گلگت بلتستان کے عوام ہیں گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں شہید سیف الرحمن خان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا مقررین نے کہا کہ شہید سیف ا لرحمن کی بے مثال اور قابل تقلید خدمات کو سامنے رکھ کر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے سابق مشیر تعلیم سیف الرحمن شہید نے بحیثیت مشیر تعلیم خدمات سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کی ہے اس لئے ان کی امن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا دیرنیہ عوامی مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت شہید سیف الرحمن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے خطے کی تعمیر و ترقی اور پائیدار امن کیلئے سرگرم عمل ہے عوام کا بھاری مینڈیٹ اس بات کی دلیل ہے کہ عوام سیف الرحمن خان کو نہیں بھولیں ہیں اور وزیر اعظم پاکستان کے وژن کوپسند کرتے ہوئے اپنا قائد مانتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت شہید سیف الرحمن کے بھائی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے قیادت میں گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کمر کس چکے ہیں اس موقع پر مختلف قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سابق مشیر تعلیم سیف الرحمن خان شہید کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔

 شہید سیف الرحمن خان کی 13ویں برسی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عقیدت و احترام سے منائی گئی گلگت کے تینوں حلقوں سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلا ع میں ایک سے زائد مقامات پر مسلم لیگن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرکے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی شہید سیف الرحمن خان کی برسی کے مناسبت سے منعقدہ تقریبا ت میں شہید سیف الرحمن خان کی سیاسی ، سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید سیف االرحمن ایک روشن خیال ، امن اور ترقی پسند عوامی لیڈر تھے یہی وجہ ہے کہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رکن شہید سیف الرحمن کے مزار پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button