جی بی کونسل کی نشست پر گانچھے کا حق ہے، احسان اللہ بلغاری

جی بی کونسل کی نشست پر گانچھے کا حق ہے، احسان اللہ بلغاری

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گانچھے ( خصوصی رپورٹر  ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ ون ڈاغونی کا اجلاس صدر احسان اللہ بلغاری حلقہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حلقہ ون میں پارٹی امور پر گفت شنید ہوئی اجلاس میں حالیہ جنرل الیکشن میں گانچھے ضلع سے عوام کی طرف سے پارٹی کو تاریخی کامیابی دلائی ہے جس کی مثال پورے گلگت بلتستان کی تاریخ میں نہیں ملتا یے عوام کی پارٹی کے لئے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے جی بی کونسل کا ٹکٹ گانچھے سے پارٹی کی سینئر شخص کو دی جائے جس کے لئے پورے ضلع سے تینوں حلقوں سے پارٹی ورکرز کارکنان اور عوام متفق ہے پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ ہے کہ جی بی کونسل کا ٹکٹ گانچھے سے پارٹی خدمت کو سامنے رکھ کر سینئر پارٹی رہنما کو دیا جائے تاکہ گانچھے کو عوام بلخوص ن لیگ کے ورکرز متمعن ہو سکے پارٹی کے لئے جس شخص کی برسوں سے خدمت ہو ان کو پارٹی کے کامیابی کے وقت یاد رکھنا چاہئے کیونکہ وہی لوگ پارٹی کو زوال کے وقت قربانیاں دے رہے ہوتے ہیں اور مشکلات برداشت کر کے پارٹی کی خدمت اور پارٹی کے لئے کام کرتے ہیں خصوصاً سابقہ دور اور امریت کے دور میں انہی لوگوں نے پارٹی کو زندہ رکھا یہاں تک کہ کو ن لیگ کا جیالہ ہونے کی جرم میں معاشی قتل سمیت ہر طرف سے تنگ کیا گیا اس لئے آج پارٹی کو بھی ایسے لوگوں کی قدر کرنا چاہئے تاکہ وہ مزید پارٹی کے لئے کام کرنے کا جزبہ پیدا ہو سکے سینئر کارکنوں کو نظر کیا گیا تو اس کا نقصان پارٹی کے لئے ہو گا  پارٹی کو چاہئے کہ پارٹی جب زوال میں تھا تو جن لوگوں نے ہر مسائل اور مشکلات کو برداشت کر کے پارٹی کے لئے کام کیا جب پارٹی عروج پر ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے اجلاس میں ضلعی یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن حلقہ ون کے جنرل سیکرٹری فدا محمد سمیت کارکنان اور عمائدین نے شرکت کی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔