تعلیم

سکسا سٹوڈنٹس ویلفیر آرگنائزیشن کراچی شعبہ خواتین کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

کراچی: سکسا سٹوڈنٹس ویلفئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے شعبہ خواتین کی نئی کابینہ سازی  کی حلف برداری حوالے سے تقریب منعقد کیاگیا۔ بینظیربھٹوشہید میڈیکل  کالج  لیاری  کی طالبہ   نورلندا کو سال 2016-17 کے لئے صدر جبکہ انجینئر رباب خان کو جنرل سیکٹری ، طاہرہ بانو کو نائب صدر   اور کشف ارجمان  کو ایجوکیشن سیکٹری منتخب  کیا گیا۔ تقریب میں سکسا ویلفئر ایسوسی ایشن، سکسا سٹوڈنٹس ویلفئر آرگنائزیشن اور انجمن خواتین سکسا سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سابق صدر شعبہ خواتین عصمت حیدر ، سینئر ممبر  سکسا ویلفئر آرایسوسی ایشن محمد علی صاحب اور صدر  سکسا سٹوڈنٹس ویلفئر آرگنائزیشن کراچی طاہر علی نے نئی کابینہ کو مبارک باد پیش کیا۔ نو منتخب صدر  نورلندا نے اپنے خطاب میں کہا کی کمیونٹی کے مسائل اور طلباء کی رہنمائی کی پوری کوشش کرونگی اور انھوں نے ممبران کا ان پر بطور صدر اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button