جرائم

بونر داس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نو سالہ بچہ جان بحق، ڈرائیورموقعے سے فرار ہو گیا

چلاس(بیوروچیف)بونر داس میں شاہراہ قراقرم پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے نو سالہ نور دین ولد عبدالحمید ساکن کوہستان کو شاہراہ قراقرم پر ٹکر ماردی۔جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مقامی افراد اور پولیس نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس پہنچا دیا۔جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button