متفرق

ششکٹ گوجال میں واقع زرعی فارم میں چیری اور سیب کے پودے اُگائے جائیں گے، سیکریٹری پلاننگ حنیف چنا کو بریفنگ

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) گزشتہ روز  سیکریٹری پلاننگ محمد حنیف چنا  اور ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل رحمان نے ششکٹ گوجال میں واقع زرعی فارم  کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا  اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہنزہ نگر راجہ مظفر ولی نے مذکورہ فارم میں جاری ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصہ میں جدید سائنسی و  زرعی اصولوں پر تکمیل پانے  والا اپنی نوعیت کے اولین زرعی فارم میں اسی سال میں ہی پندرہ ہزار چیری اور سیب کے درختوں کا روٹ اسٹاک اور مختلف اعلٰی اقسام کے پودے  اور آلو کے بیج  لگا کر شجر کاری اور کاشت کاری  کی مہم مہم مکمل کی جائےگی ۔انہوں نے اس پراجیکٹ کی کامیابی کیساتھ تکمیل میں سکریٹری زراعت جناب خادم حسین سلیم اور ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل رحمان کی  بروقت اور بھرپور رہنمائی  اور مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر  ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل رحمان نے مہمان کومزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقہ کے زمینداروں کو اعلی اقسام کے پھل دار پودے اور تصدیق شدہ آلو کے بیج میسر ہونگے اور  علاقے میں زراعت کو فروغ دینے میں مزید تقویت ملےگی انہوں نے سیکریٹری پلاننگ جناب محمد حنیف چنا کی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کیساتھ تعاون اور منصوبے پر  اطمینان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سکریٹری پلاننگ نے محکمہ زراعت  کی کاوشوں کو سراہا۔ اسی دوران سکریٹری پلاننگ حنیف چنا ، سکریٹری ہیلتھ راجہ رشید علی اور ڈاکٹر فضل رحمان نے زرعی فارم ششکٹ میں ایک ایک یادگار پودا لگا کر  شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button