گلگت بلتستان

ضلع دیامر کے علاقے تانگیر میں واقع جھیل میں شگاف پڑ گیا، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

چلاس(مجیب الرحمان)تانگیر پھپٹ ویلی کے جھیل میں شگاف پڑ گیا۔سیلابی ریلے نے پھپٹ ویلی میں تباہی مچادی۔درجنوں رہائشی مکانات ،ہزاروں کنال پر مشتمل کھیت اور فصلیں،پھلدار درخت تباہ ہوگئے۔لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائی علاقے میں شدید خوف و ہراس کئی لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کا نقصان پر اظہار افسوس ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی اشیاء پہنچانے اور ریسکیو کا حکم ،تفصیلات کے مطابق رات تین بجے کے قریب اچانک پھپٹ کی پہاڑیوں میں موجود قدرتی جھیل میں شگاف پڑ گیا۔جس کی وجہ سے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور نشیبی پھپٹ ویلی کے رہائشی مکانات فصلیں کھیت پھلدار درخت مال مویشیوں سمیت تمام جمع پونجی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔مقامی لوگوں نے سیلابی ریلے کا شور سن کر بھاگ کر جانیں بچائیں۔

وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ریسکیو کرنے اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے احکامات دئے۔وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے دیامر پریس کلب کے صدر مجیب الرحمان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھپٹ ویلی میں قدرتی آفت سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔مگر خوش قسمتی سے انسانی جانیں محفوظ رہیں۔حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔متاثرین کی داد رسی کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی مدد اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات دئے ہیں۔غریب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لئے مدد کی فوری ضرورت ہے۔صوبائی حکومت اس حوالے سے اقدامات اٹھائے گی۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھیل میں شگاف پڑنا قدرتی عمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button