عوامی مسائل

دیامر بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع دیامر بھر میں یو م پاکستان کے حوالے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔مرکزی تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس میں منعقد ہو ئی ۔بوائز ہائی سکو ل چلاس میں منعقدہ یو م پاکستان کے حوالے سے تقریب میں سرکاری ،سیاسی سماجی شخصیات سمیت طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز بوائے سکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی سے ہوا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز تھے جبکہ میر محفل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر ہدایت اللہ تھے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویزنے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ایک ایسے ملک کا تصور پیش کیا تھا جس میں بسنے والوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہو ۔آج کا دن ہمیں اس بات کااحساس دلاتا ہے کہ ہم اپنے اسلاف کے تصور کے مطابق ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ہمیں اس ملک سے دہشت گردی ،انتہا پسندی سمیت ہر قسم کی برائیوں کے خا تمے اور ملکی استحکام اور بقاء کیلئے عملی کام کر نے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر ہدایات اللہ نے کہا کہ یوم پاکستان اس عہد کے ساتھ منانا ہوگا کہ ہم ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ،ہمارے اکابر نے جس سوچ اور نظریے کی بنیاد پر الگ وطن کے لئے قربانیاں دی اس قربانیوں کو سامنے رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق کے زریعے اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی کے لئے وقف کریں تقریب میں سکو ل کے طلباء نے یو م پاکستان کے حوالے سے تقاریر ،ملی نغمے پیش کیئے ۔قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدرس نکیر عالم نے سرانجام دئیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button