عوامی مسائل

زلزلے سے متاثرہ نگر خاص کا رہائشی مہینے گزرنے کے بعد بھی حکومتی امداد کا منتظر ہے

 نگر( پ۔ر) نگر خاص کا باشندہ محمد اسماعیل سخت سردموسم میں اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ،حالیہ زلزلے نے مکان کو رہنے کے قابل نہیں رکھا ۔زلزلہ متاثرین کے نام پر حکومتی امداد اُن کو مل گئی جن کا کوئی رشتہ دار حکمران جماعت کے ساتھ تھا یا جن کے پاس پٹواری کو دینے کے لیے کچھ رقم موجود تھا ،یا کسی ممبر کا سرگرم کارکن ہو۔ لیکن یہ غریب ان میں سے کسی کے ساتھ بھی وابسطہ نہیں ہے کیونکہ یہ اپنی محنت سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارعمائدین نگر جس میں غلام حسین نگری ،سید علی ،محمد عباس اور سر تاج علی نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد میں سے مستحق افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے جس پر ہم حکومت وقت بلخصوص ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ نگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ از سر نو تحقیقات کر کے جو حقدار ہیں ان کو حق دیا جائے خاص کراس غریب کا جو اپنے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اس کو فوری طور پر امداد کی ضرورت تاکہ اس غریب کی داد رسی کی جائے اور اس کو چھت ملے تاکہ اس مصیبت سے نجات ملے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button