سیاست

بدامنی اور نفرت پھیلانے والے قوم کے دشمن ہیں، سیف الرحمن کے مشن کو آگے بڑھا یا جائے گا: ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید امن سیف الرحمن کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا ۔29مارچ کے جلسے کی تیاریاں ذوروشور سے جاری ہیں ۔جلسے کے ذریعے یہ پیغام دیں گے کہ خطے کے عوان امن پسند اور پرامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد امنی اورنفرتیں پھیلانے والے پوری قوم کے دشمن ہیں۔ایک ترقی یافتہ گلگت بلتستان صوبائی حکومت کا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہر حال میں امن و عامہ کی صورت حال کو بہتر بنائے گی۔قانون کی بالادستی ہے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے بدعنوانی کے خاتمے میں عوام کے تعاون سے خاطر خواہ کامیابی ملی ہے ۔صوبائی حکومت امن کے قیام کیلئے انتہائی مخلص ہے اور کسی صورت امن میں خلل پڑنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے جامع پلان پر کام کررہی ہے جس کے نتائج بہت جلد سامنے آجائیں گے۔صوبائی وزیر کا مذید کہنا ہے کہ حکومت علاقے میں معیار تعلیم اور بنیادی صحت کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے محکمہ تعلیم میں قابل اور پڑھے لکھے جوانو ں کی بھرتیا ں میرٹ کے تحت ہونگے جسکے لیے این ٹی ایس نے محکمہ تعلیم کے خا لی آسامیوں کی بھر تیوں کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ صو با ئی حکومت جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی ۔ صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں ہم عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے اسکے لیے صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button