جرائم

شگر میں بیماری، بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

شگر(عابد شگری)بیماری غربت اور بے روزگاری سے تنگ الچوڑی شگر کے ایک شخص نے پھندا لگا کر اپنے زندگی کا چراغ کردیا.حیدر علی پانچ بچوں کا باپ اور الچوڑی شگر کا رہنے والا تھا.پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے کا نام حیدر علی ولد حسین ساکن طے گرونگ الچوڑی سے ہیں. اس کی عمر 45 برس کے لگ بھگ ہیں. اس کے پانچ بچے ہیں. مرحوم نے دو شادیاں کی ہوئی تھی. پہلی بیوی سے ایک بیٹا اور دوسری بیوی سے چار بچے تھے.پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا.ابتدائی تحقیق کے مطابق مرحوم کافی عر صے سے بیماری اور غربت کی وجہ سے شدید پریشان اور ڈپریشن کا شکار تھا. جس پر تنگ آکر گذشتہ علی الصبح اپنے گھر کے کمرے میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی. گھر والوں کی شور سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے تاہم وہ ان کی زندگی کا خاتمہ ہوچکا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button