متفرق

شتونگ نالہ کی شمولیت کے بغیر سدپارہ ڈیم کا مقصد فوت ہوجاتاہے، سپیکر فدا محمد ناشاد

سکردو ( رضاقصیر)سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ شتونگ نالہ کی شمولیت کے بغیر سدپارہ ڈیم کا مقصد فوت ہو جائے گا عدالت عالیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حساس معاملے کا نوٹس لے اور شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنے کیلئے کردار ادا کرے میری درخواست پر سابق چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا اور واپڈا کو طلب کیا بعد میں سماجی شخصیت حاجی احمد بھی عدالت میں جاچکے ہیں اب میری نئے چیف جسٹس رانا شمیم ارشد سے استدعا ہے کہ وہ شتونگ نالہ کے مسئلے کا خصوصی نوٹس لیں کیونکہ سدپارہ ڈیم کا جو ڈیزائن پہلے ترتیب دیا گیا تھا اس میں شتونگ نالہ شامل تھا مگر بعد میں ڈیم کے ڈیزائن میں اچانک تبدیلی کی گئی اور شتونگ نالہ کو نکالا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک شتونگ نالہ ڈیم میں شامل نہیں کیا جاتا تب تک سدپارہ ڈیم کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی اور لوگ اس بڑے منصوبے سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے مقامی ہوٹل میں بار ایسو سی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کے بعد انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کافی مدد ملے گی دونوں نئے ججز بڑے قابل اور دیانتدار ہیں امید ہے کہ نئے ججوں کی تقرریوں سے عدالتی پیچیدگیاں دور ہو جائیں گی اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے انہوں نے کہاکہ سکردو سے اسلام آباد تک فضائی سفر ایک گھنٹے کا ہے لیکن گلگت اور سکردو کے درمیان صرف 15منٹ کا سفر ہے مگر پی آئی اے کا کرایہ بہت زیادہ ہے عدالت عظمیٰ کو اس معاملے میں بھی اپنا کردارادا کرنا چاہئے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عدالت ہی کے سوموٹو ایکشن پر گلگت اور سکردو کے درمیان فضائی سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے کرائے بھی عدالت ہی کم کراسکتی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی کیونکہ منشیات ام الخبائث ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسمبلی اپنا بھرپور کردارادا کرے گی اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرے گی

ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر اورممتاز قانون آخوند محمد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نئے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ رانا شمیم ارشد بڑے عوام دوست ہیں ان سے بلتستان کے عوام یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے کردارا داکر یں گے خاص طورپر شتونگ نالہ کے مسئلے کا عدالت سختی سے نوٹس لے گی انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ایک شورش ہے کہ یہاں کی زمینیں کالصہ سرکار قرار دے کر ہڑپ کی جارہی ہیں 1971کے نولوڑ رول میں ترمیم کی جائے اور عوام کی زمینوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے زمینوں کے مسئلے پر ہم بہت پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ سدپارہ ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ہم توقع کررہے تھے کہ سکردومیں بجلی اور پانی کا اب کوئی مسئلہ نہیں ہوگا مگر ڈیم کی تعمیر کا اصل مقصد فوت ہو گیا اور اس وقت سکردو میں بجلی وپانی کا شدید بحران ہے اس بحران کاواحد حل شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنا ہے شتونگ نالہ کے بغیر سدپارہ ڈیم بے کار ہے تقریب سے محمد قاسم نسیم ، وزیر فرمان شگری ، سیدہ فاطمہ موسوی ، نائلہ رضوی ، سید طاہرحسین نے بھی خطاب کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button