گلگت پریس کلب کے انتخابات 10 اپریل کو ہونگے، الیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی

گلگت( پریس ریلیز) گلگت پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2016 ،2017کے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ پولنگ 10 اپریل کو ہو گی۔ گلگت پریس کلب کی کابینہ نے الیکشن کے لئے چیئرمین الیکشن کمیٹی سمیت تین اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظر شگری جبکہ اراکین میں شبیر میر اور عبدالکریم شامل ہیں۔

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 3اپریل بروز اتوار دوپہر 12 بجے سے 4بجے تک مختلف عہدوں کے لئے کاغذات جمع کرانے والے امیدوار اپنے درخواست پر یس کلب میں الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔4اپریل کو کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دن 11بجے تا 3بجے داخل کئے جائیں گے۔5اپریل کو کاغذات نامزدگی کی مکمل جانچ پڑتال اور اعتراضات پر 4بجے فیصلہ جاری کیا جائے گا۔کاغذات کی واپسی 6اپریل کو ہو گی۔اور اسی شام5بجے امیدوار وں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ جبکہ 10اپریل کو بروز اتوار دن 11بجے سے دوپہر2بجے تک پولنگ ہو گی۔ 2بجے کے بعد کو ئی بھی ووٹرز اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments