متفرق

چترال میں لینڈ کروزر حادثے کا شکار ہو گئی، ایک شخص جان بحق، چار زخمی

چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال سے 70کلومیٹر دور جنالی کوچ کے مقام پر ایک لینڈ کروزر جیپ حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص جان بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی کابینہ کے افراد جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ ، صدر تحصیل چترال شریف حسین ، اورنائب صدر چترال بشیر احمد ،چیرمین مروئے احمد خان لینڈ کروزر نمبر PS 12میں موردیر موڑکہو میں سابق ایم اپی اے چترال ذین العابدین کی وفات پر تعزیت کے بعد واپس چترال آرہے تھے ۔ کہ جنالی کوچ میں گاڑی ایک کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ صوبیدار سیداللہ ساکن چرون جان بحق اور دوسرے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے ۔ زخمیوں کو کوراغ کے مقامی ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ریفر کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button