چترال

مسلسل بارشوں کے بعد چترال میں پہاڑوں سے تودے گرنے اور سیلاب سے پانچ افراد جاں بحق، تین زحمی

چترال(گل حماد فاروقی)چترال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے محتلف ندی نالیوں میں طغیانی کی وجہ سے اکثر وادیوں کے راستے بند رہے جبکہ جگہہ جگہہ پہاڑی تودے اور بھاری پتھر گرنے سے بھی چترال کے ساتھ زیادہ تر وادیوں کا رابطہ منقطع رہا۔ چترال سے گرم چشمہ، وادی کیلاش، مستوج، بونی، تورکہو، کان خون، بروغل وغیرہ کی سڑکیں مکمل طور پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

بارشوں کے بعد محتلف برساتی نالوں میں سیلاب کی وجہ سے ملبہ سڑک پر جمع ہونے لگا جس کی وجہ سے ان راستوں پر ٹریفک بند رہی۔ پہاڑی تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے وادی گوبور، جونالی کوچ، آیون وغیرہ میں پانچ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ گھروں پر پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے کئی افراد زحمی ہوئے ہیں۔

چترال شہر میں مولین گول کے نالے میں طغیانی کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں کا چترال کے ساتھ رابطہ منقطع رہا۔ اس نالے پر تحصیل میونسپل انتظامیہ نے لکڑی کا پیدل پل بنایا ہے جس کی حالت انتہائی حراب ہے اور کسی بھی وقت گر کر کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نالے میں موسم گرما میں اس سے بھی زیادہ سیلاب آتا ہے جس کی وجہ سے اس وادی کے اکثر لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اس نالے کی صفائی کی ذمہ داری محکمہ ایریگیشن یعنی آبپاشی کا ہے، اس نالے سے گزرنے والے سڑک محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا ہے اور اس نالے پر لکڑی کا محدوش پُل تحصیل میونسپل انتظامیہ کی ملکیت ہے جبکہ عوام تین چکیوں میں پیس رہے ہیں اور عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوئی بھی محکمہ قدم نہیں اٹھاتا شائد یہ ایک بار پھر کسی بڑے حادثے کی انتظار میں ہیں کہ بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد یہ محکمے حرکت میں آئیں گے اور ان راستوں اور پُلوں کو تعمیر کروائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button