متفرق

گورنر گلگت بلتستان سے وفاقی سیکریٹری برائے پانی و بجلی یونس ڈھاگا کی ملاقات

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے وفاقی سیکریٹری برائے بجلی و پانی محمد یونس ڈھاگا نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں بجلی و پانی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پانی میں کمی کی وجہ سے موسم سرما میں بجلی کی پیداوار میں کمی آتی ہے جس کے لیئے دریا پر بجلی کے مختلف منصوبے بنانے کی نہایت ضرورت ہے جس کے ذریعے سارا سال بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا یا جائے گا۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ریجنل گریڈ گلگت بلتستان کو بنانے کے لیئے وفاقی سیکریٹری اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو آپس میں ملایا جا سکے ا ور کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے خنجراب چائنا تا علی آباد گرڈ سٹیشن تک ٹرانسمیش لائن بچھانے کے لیئے محکمہ واٹر اینڈ پاور کی طرف سے فزبلٹی بھیج دیا جائے گا جس کی تکمیل کے لیئے وفاقی حکومت متعلقہ اداروں کے ذریعے حکومت چائنا سے رابطے کریں اور وفاقی سیکریٹری محمد یونس ڈھاگہ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔ وفاقی سیکریٹری برائے پانی و بجلی نے گورنر گلگت بلتستا ن کو آگاہ کیا کہ چائنا کمپنی کے زیر نگران بونجی ٹنل اور دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبوں کو جلد شروع کیا جائے گا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی سیکریٹری پلاننگ اور صوبائی سیکرٹری پانی و بجلی وفاقی سیکریٹری برائے پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا کو بریفنگ دینگے اور وفاقی حکومت کے زیر نگران منصوبے جو سُست روی کے شکار ہیں ان منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پر پہنچایا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی سیکریٹری کو کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنے بھی بجلی و پانی کے منصوبے ہیں ان کو جلد مکمل کرنے کے لیئے اقدامات کریں اور جن منصوبوں کی فزبلٹی رپورٹ بنانی ہے جلد از جلد بنا کر ان منصوبوں کی تکمیل میں وفاقی حکوت اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button