گلگت بلتستان

پریس کانفرنس، پیپلز پارٹی نے آرمی چیف سے گلگت بلتستان میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف مہیا کرنے کی اپیل کردی

گلگت(فرمان کریم )گلگت بلتستان کے 6اضلاع کے لاکھوں عوام زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں چیف آف آرمی سٹاف ایمرجنسی بنیادوں پر علاقے میں ریلیف مہیا کرنےکیلئے اقدامات اٹھائیں۔متاثرہ علاقوں کی بجلی ،پانی اور روڈ کا نظام فوری بحالی کے لئے کام چائینہ گورئمنٹ کو دیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو اور مزید انسانی قمیتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان پیلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ جمیل احمد ،انجینئر اسماعیل بشیر احمد ،فداللہ ،محمد موسیٰ و دیگر نے کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عوام کی دادرسی کے لئے اقدامات اٹھانے کی بجائے اسلام آباد میں ایک میوذیکل پروگرام میں شریک ہونے کے لئے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کے مختلف مقامات پراس وقت گلگت بلتستان کے درجنوں افراد بشمول معصوم بچے پھنسے ہوئے ہیں ،جبکہ گلگت بلتستان کے 18لاکھ عوام کے لئے گندم کی صرف 7سو بوریاں رہ گئی ہیں جو ایک تحصیل کے لئے بھی کافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  گلگت بلتستان میں بری طر ح ناکام ہو چکا ہے، جبکہ حکومتی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صوبائی ورزاء کونسل کی نشتوں کے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں اور پیسے کمانے کے چکروں میں عوام کو بھول چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اس وقت شدید غذائی قلعت کا سامنا ہے۔ دور دراز علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے ساتھ تمام تر رابطے منقطع ہیں سڑکیں بند ہیں کوئی بھی کام نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 2010کے سیلاب کے بعد ان کی حکومت نے نیشنل اور انٹرنیشنل این جی اوز کے ساتھ مل کر ریلیف کے کاموں میں بھر پور حصہ لیا تھا۔ اور یہ کہ اسوقت وزیراعظم نے دو مر تبہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا مگر ن لیگ کی حکومت عوام کو تنہا چھوڑ کر خود خرگوش کی نیند سو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں ہنگامی بنیادوں پر ریلف فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button